۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی شیخ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ ہر سال کی طرح اس سال بھی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے اربعین کے موقع پر زائرین اور علمائے کرام کے ہمراہ پا پیادہ شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کروڑوں کی تعداد میں حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور اہلبیت (علیھم السلام) کی خدمت میں تعزیت و پُرسہ پیش کرنے کے لئے پاپیادہ کربلاء مقدسہ جانے والے زائرین کرام کے اس مقدس سفر میں حضرات افاضل و علماء کرام کے ہمراہ شرکت فرمائی۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے بارگاہ ایزدی میں مومنین کی زیارت کی قبولیت اور خادمین زوار کرام کی مزید توفیقات کے لئے دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .